بنگلہ دیش نے بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کےپراسیکیوٹرنےبھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کےانٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج السلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سابق وزیراعظم پرجنگی جرائم کےتحت مقدمات درج ہیں، چونکہ مرکزی ملزمہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں تو ہم انہیں واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسینہ واجد ملک میں اپوزیشن جماعتوں اور مخالفین کے قتل عام میں ملوث رہی ہیں۔انھیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کابھارت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہے جس پر 2013 میں دستخط کیے گئے تھے۔ تاہم معاہدے کی ایک شق کے تحت اگر جرم “سیاسی نوعیت” کا ہو تو حوالگی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں