متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق اہم خبر آگئی‎

اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی میں اماراتی امیگریشن حکام نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ویزا ایمنسٹی سکیم قانونی طور پر داخل ہونے لیکن ویزا تجدید نہ کرانے والوں کیلئے ہے۔اب نہ نئے اماراتی ویزے لینے پر پابندی ہے اور نہ ہی ٹریول بین (Ban)، نہ بھاری جرمانے کا خوف کریں۔ اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر دی کہ خود کو قانونی رہائشی بنوائیں۔متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم پر کیمپ لگ گئے۔ ایمنسٹی کیمپ سے وطن واپسی کا پروانہ لیں یا نئی نوکری، کیمپ میں سہولت موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں