مدینہ منورہ، جبل احد سے آنے والے پانی کے ریلے میں گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں جمعے کو شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

مدینہ میں جمعے کی موسلا دھار بارش سے جبلِ احد اور حرم کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ریلے بہہ نکلے۔جمعے کو آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا۔جبلِ احد سے آنے والے برساتی ریلے سے گلیوں میں کھڑی گاڑیاں بہہ گئیں۔شدید بارش کے باعث مدینہ شہر کا رنگ روڈ 5 سے 6 گھنٹے بند رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close