3دن مسلسل مزید تباہ کن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی)نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں 20 سے 22 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،کوئٹہ،زیارت،قلات،خضدارمیں بارشوں کی توقع ہے۔ دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی، واشک، کچھی،جعفرآبادکےعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خضدار،دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی،واشک،موسیٰ خیل،دکی،بارکھان،سبی،کوہلوکےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ، پانی کے بہاؤ میں اضافہ دریاؤں پر موجود پلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، این ڈی ایم اے نے مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں