عوامی اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، وزیراعظم کا مستعفی ہونے کااعلان

ٹوکیو (پی این آئی) جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اگلے ماہ عہدے سے مستعفی اور آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگلے ماہ سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کیلئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔جاپانی میڈیا کے مطابق فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں