شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کا تہلکہ خیز بیان آگیا

ڈھاکہ(پی این آئی)بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

بنگلا دیش کی مستعفیٰ وزیراعظم کے بیٹے اور ان کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ واجد نےجب اقتدارسنبھالا تو بنگلا دیش ایک غریب ملک اور ناکام ریاست تھی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ حسینہ واجد نے بنگلا دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے اُبھرتے ٹائیگروں میں شامل کیا۔ صجیب واجد نے بتایا ہے کہ حسینہ واجد بہت مایوس ہوئی ہیں اور وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور حسینہ کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے ملک کی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کے اقتدار سے کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں