بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ہسپتال پانی سے بھر گئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں نشترٹاؤن، لکشمی چوک،تاج پورہ،جوہر ٹاؤن میں بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔واسا کے مطابق 44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا کا بتانا ہے کہ لکشمی چوک میں 211، تاجپورہ میں 240 اورجوہر ٹاؤن میں 270ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہورکے علاقے تاج پورہ میں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہر کے تین بڑے اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، میواسپتال سروسز اور جنرل اسپتال میں مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کےدونوں وزرائےصحت میں سےکسی نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر میں سےکوئی نہیں پہنچا۔علاوہ ازیں شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہے جب کہ 288فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ لیسکو فیلڈ اسٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں