گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم با لائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی23، زیریں06) ، میرکھانی ، کالام 08،دروش 04، چترال02، بلوچستان: ژوب 20 ،سبی 08،سندھ: چھور17، مٹھی 05، کراچی(جناح ٹرمینل، سرجانی ٹاؤن 01) ،کشمیر: راولاکوٹ 02،گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: گوپس02، بگروٹ، بونجی اورگلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47، دالبندین 45 اورتربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں