ویب ڈیسک(پی این آئی)پیرو میں 22 سال قبل لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کی چوٹیاں سر کرنے کے لیے آنے والے اکثر کوہ پیما حادثوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں سے ایک کوہ پیما ولیم اسٹامپفل پیرو میں Huascaran پہاڑ کی چوٹی سر کرنے گیا جو وہاں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ کوہ پیما 2002 میں پہاڑ سر کرنے کی مہم کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتا ہوگیا تھا جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا لیکن ناکامی کا سامنا رہا۔
پیرو پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑی سلسلے پر برف پگھلنے سے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش ملی جب کہ برف کی وجہ سے اس کے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان سیمت پاسپورٹ بھی محفوظ رہا جس کے سبب پولیس کو شناخت کرنے میں مدد ملی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی یہاں سے اٹلی کے کوہ پیما کی لاش بر آمد ہوئی اور رواں سال مئی میں اسرائیلی کوہ پیما کی بھی ایک ماہ بعد لاش ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں