کب سے کب تک مون سون بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

لاہور ( پی این آئی) بالائی اور وسطی پنجاب 10 سے 15 جولائی مون سون بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں12 سے 14 جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے، احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ آبپاشی ،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ریسکیو واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کےبارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں