بارش کے ساتھ ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) بارش کے ساتھ ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ۔۔۔جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔فیڈرز ٹرپ کرجانے سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورکمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا اسپیل آرہا ہے ، بارش سے درجہ حرارت 5 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں