اسکردو میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماوں کا سراغ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسکردو میں اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماوں کا سراغ مل گیا۔

7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک پر مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے پاک آرمی نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ذریعے ان کی 5 ہزار میٹر کی بلندی پر موجودگی کی نشاندہی کی، تاہم خراب موسم کے باعث باقاعدہ انہیں ریسکیو نہیں کیا جا سکا ۔ایڈؤ نچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق مذکورہ جاپانیوں کی ان کے کپڑوں سے شناخت تو ہوگئی ہے لیکن ان کی جسمانی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔لاپتہ کوہ پیماوں کو ریسکیو کرنے کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جنھیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے جو بیس کیمپ سے روانہ ہو چکے ہیں ۔ کوہ پیماٹیم مل جانے والے جاپانی کوہ پیماوں کو ریسکیو کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں