ایکس میں ایک اور اہم تبدیلی کافیصلہ

ویب ڈیسک(پی این آئی) ایکس (ٹوئٹر) کی جانب سے پوسٹس لائیکس کو چھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس بات کی تصدیق ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم تبدیلی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کو بغیر کسی خوف کے لائیک کر سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے 2023 میں ایکس پریمیئم کے صارفین کے لیے لائیکس ٹیب چھپانے کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ہر صارف کے لیے لائیکس کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کا تحفظ حاصل ہوسکے۔کمپنی کے مطابق صرف آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کو پوسٹس کو کون لائیک کر رہا ہے جبکہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہو سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close