آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی(پی این آئی)آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں