گرمی کے ستائے ہوئے پاکستانیوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی ، جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سی7 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہاکہ کمزور مغربی ہواں کی لہر منگل شام یا رات کوبالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی لہر 3 دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 جون اور 4 سے 8 جون کے دوران کے پی،جی بی اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 6 سے 7 جون اور 5سے 7 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی جی خان اور ملتان میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سبی، گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ،لاہور میں 44 ، پشاور میں 41 ،اسلام آباد میں 38 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں