طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوگئے اور بھارتی ریاست میزورام میں بدترین سائیکلون کے نتیجے میں کان گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میزورام کے ضلع ایزول کے ڈپٹی کمشنر نازک کمار نے بتایا کہ اب تک 12 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید کی تلاش جاری ہے۔این ڈی ٹی وی نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل انیل شکلا کا کہنا تھا کہ کان میں امدادی کام موسلادھار بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔میزورام کے وزیراعلیٰ لالدوہوما نے سائیکلون ریمل کے نتیجے میں ہونے والی لینڈسلائیڈ سے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقوم دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں امدادی کام اور ریلیف کی کامیابی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔رپورٹ کے مطابق میزورام میں کئی ہائی ویز اور اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے معطل ہوگئی ہیں، تمام اسکول بند کردیے گئے ہیں اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close