انقرہ (پی این آئی) مرحوم ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر میں سگنلز بھیجنے والا آلہ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔
ترکیہ کے ریسکیو گروپ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر میں نصب سگنلز بھیجنے والا آلہ ٹرانسپونڈر نصب نہیں تھا یا وہ بند تھا۔ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالو اوغلو نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے کی خبر سنتے ہی ترک حکام نے ہیلی کاپٹر کے ٹرانسپونڈر سے سگنل کی جانچ کی جو اونچائی اور مقام کی معلومات نشر کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے خیال میں غالبا ٹرانسپونڈر سسٹم بند تھا یا ہیلی کاپٹر میں نصب ہییہ بات بھی سامنے آئی کہ متعلقہ حکام نے ایک میمو میں ایرانی حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ سیاسی قائدین اور اہم شخصیات کے لیے دو روسی ہیلی کاپٹر خریدے ۔ میمو میں حکام نے زیر استعمال پرانے ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں