بارش، طوفان اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کہاں کہاں جل تھل ہو گا؟

لاہور(پی این آئی)بارش، طوفان اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کہاں کہاں جل تھل ہو گا؟پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالا، لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔علاوہ ازیں21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں