کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

 

 

تاہم بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 47، جیکب آباد 45، سکھر، سبی، روہڑی، موہنجو دڑو، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور 44، رحیم یار خان، تربت، شہید بینظیر آباد، مٹھی ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں