ملزمان کو ہتھکڑی لگانے کے قانون میں ترمیم

دبئی(پی این آئی)ملزمان کو ہتھکڑی لگانے کے قانون میں ترمیم۔۔۔۔سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کردی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اعلیٰ حکام نے انتہائی سخت حالات کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے کی گئی ترمیم کے مطابق ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے یا حراست سے فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سفارشات سامنے آئی تھیں جس کے بعد اب ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں