بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) ملک میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں کیونکہ بارش برسانے والا ایک سپیل آئندہ 2 روز بعد ملک میں داخل ہورہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ ملک میں 21 مارچ کو بارش کا ایک نیا سپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا یہ سپیل 3 دن تک رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں پر بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے سپیل آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں