ممبئی(پی این آئی)شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل، 5 افراد کی جان چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارت میں تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا جس کے سبب شادی کے خوشیوں بھرے پنڈال میں غم کا سماں بن گیا۔ تیز رفتار ٹرک نے 5 افراد کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سلطان پور میں پیش آیا جہاں غلط سمت سے آنے والا ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرین میں شادی میں کام کرنے والے مزدور بھی شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں