مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ایران میں موجود طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، صوبے بھر میں بارش، ژالہ باری اور برف باری کا امکان ہے، موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے، کوژک ٹاپ، شیلاباغ، توبہ اچکزئی میں برف باری کا امکان ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے وادی زیارت جانے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں