پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، پولیس پر اینٹوں کی برسات

انٹرنیشنل ڈیسک(پی این آئی) نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں مظاہرین نے جھڑپوں میں پولیس پر اینٹوں سے حملے کیے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدر لینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں پیش آیا جہاں ایریٹیریا (مشرقی افریقا) حکومت کے حامی اور مخالف گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا جسے منتشر کرنے کیلئے پولیس سامنے آئی تو مظاہرین نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ پولیس پر اینٹوں سے حملے بھی کیے جس کے بعد صورتحال خراب ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔اس حوالے سے ہیگ میونسپلٹی کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ اوپرا ہاؤس میں اریٹیریا کی حکومت کا گروپ ایک میٹنگ کر رہا تھا کہ اوپرا ہاؤس پر افریقی ملک کی حکومت کی مخالفت کرنے والے کچھ اریٹیرین باشندوں نے حملہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں