تازہ ترین

جاتی سردی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔پنجاب میں مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خطرہ ہے۔بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبہ کےدیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
؎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں