واٹس ایپ کے ویب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی)پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔جیسا کہ آپ مذکورہ اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں