ایک ہفتے میں 19 ہزار گرفتاریاں

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 19 ہزار 321 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔۔۔۔ سعودی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز نے
سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 جنوری سے 24 جنوری 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔۔۔۔قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 11427 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔۔۔۔ 4697 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 3197 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔۔۔۔

مذکورہ عرصے کے دوران 1070 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔ ان میں سے 31 فیصد یمنی، 67 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔۔۔۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 193 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔۔۔۔۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں