اوٹاوا(پی این آئی) کینیڈا کے شمالی علاقے میں کان کنوں کو لے جانا والا ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے بتایا کہ ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے فورٹ اسمتھ سے پرواز بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔جس پر ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں اور قصبے کے اسپتال میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پروٹوکول کو فعال کردیا گیا۔ طیارے کا ملبہ ایک کلومیٹر کی دوری پر مل گیا۔ریسکیو ٹیم کو طیارے کے ملبے سے 6 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا جس نے حادثے سے قبل جہاز سے چھلانگ لگالی تھی اور زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔
حادثے کا شکار جہاز چارٹرڈ طیارہ تھا جو کان کنوں کو لے کر کوئلے کی ایک کان کی جانب جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد فورٹ اسمتھ سے تمام پروازیں بدھ تک گراؤنڈ کر دی گئیں۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں