ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا،صارفین کیلئےبڑی خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی) ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

جی ہاں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے گانے تیار کر سکیں گے۔اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔لارج لینگوئج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں