بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہر پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی09 ، گلگت ، استور، کالام منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں