بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم تربت07، گوادر02 اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردومنفی09، کالام منفی 06، گلگت، گوپس، استور منفی 05 اور سری نگرمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں