بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

صبح اور رات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے، چند مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی۔

جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، جس کی وجہ سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے،جبکہ صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گوادر، قلات ، بارکھان ، کیچ، واشک، نوشکی، پنجگور، خاران، چاغی، کوئٹہ،چمن، پشین اور زیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں