بارشیں اور برفباری۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 

تاہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلو داور موسم شدید سرد رہے گا۔

 

 

 

بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

 

 

تاہم بعض ساحلی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں