آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں