مسافر ٹرین کو آگ لگا دی گئی، کتنے افراد زندہ جل گئے؟ افسوسناک خبر آگئی

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین کو آگ لگا دی گئی، کئی پولنگ بوتھ بھی نذر آتش کر دیئے گئے۔

بنگلہ دیش میں انتخابات سے ایک روز قبل مشتعل مظاہرین نے کئی پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب ڈھاکہ جانے والی ایک مسافر ٹرین کو بھی نذرآتش کر دیا گیا، مظاہرین نے رات 9 بجے کے قریب ایک بوگی کو آگ لگائی جو دیکھتے ہی دیکھتے چار ڈبوں تک پھیل گئی، ٹرین کے مسافر آگ دیکھتے ہی دوسرے ڈبوں کی جانب دوڑتے رہے تاہم اس کشمکش میں 2 بچے اور 2 ضعیف افراد اپنا آپ نہ بچا سکے اور زندہ جل گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں