بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بلوچستان اوربا لا ئی سندھ کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بلوچستان:اورماڑہ 28، قلات 18، کوئٹہ(شیخ ماندہ 15، سمنگلی 16)، پسنی 07 ، خضدار 05، جیوانی 03،لسبیلہ ، دالبندین 02، پنجگور 01، سندھ : ، جیکب آباد03، پڈ عیدن 02 اور خیر پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،اسکردومنفی 09،کالام ،گوپس منفی 05 ، گلگت،ہنزہ ، استور اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں