بولان (پی این آئی) بولان کے علاقے مچ میں پولیس تھانےکے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے جاں بحق بچوں کی میتیں سول اسپتال مچ منتقل کردیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے ریڑھی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ قبل ازیں راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی کے علاقے آفندی کالونی صادق آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج تھی گھر کے کسی فرد نے بجلی کا بٹن دبایا تو گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود 2افرد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں