مغربی ہوائیں اثر انداز ہونے لگیں، کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں نے ملک بھر میں اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث اتوار کے روز سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، کراچی میں کم سے کم درجہ حرات 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے امکان ہے جس کی وجہ سے رات اور صبح کے وقت میں درجہ حرات مزید گرسکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں میں آئندہ 2 روز کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں