اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کو بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن قراردے دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا کے حلقوں میں انتخابات میں تاخیر کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، انتخابات میں تاخیر سے متعلق خبروں کی پرزور تردید کرتے ہیں، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ریکارڈنگ منگوا لی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں