شہری کی فائرنگ سے بنگلے میں داخل ہونے والا ڈاکو ہلاک

کراچی(آئی این پی)نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں واقع بنگلے میں3 ڈاکو واردات کیلئے داخل ہوگئے،پولیس کے مطابق اسی اثناء میں بنگلے کی پہلی منزل پر رہائش پذیر صلاح الدین انصاری نے ملزمان کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا،جبکہ تیسرا فرار ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بنگلے کے گراونڈ فلور پر اسکول اور پہلی منزل پر رہائش ہے ،ہلاک ہو نے والے ڈاکوکی شناخت اشتیاق اللہ ولد سرداراورزخمی کی رضوان کے نام سے ہوئی ہے،

پولیس نے ہلاک ہو نے والیڈاکوکی لاش سردخانے منتقل کردی ہے ،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاون پولیس نے بلدیہ نمبر 4 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم خلیل الرحمنٰ ولد عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ایک پستول، 3 راو نڈ زاور موٹر سائیکل برا?مد کرلی ، منگھوپیر تھانے کی حدود میں ایک گھر میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر مددگار 15 پولیس نے موقع پرپہنچی،جہاں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ، ہ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 2 موٹر سائیکلز برا?مدہوئی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close