سائفر کیس، ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی۔۔۔۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔۔۔۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔۔۔۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں