چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر علوی اور دوسروں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بد انتظامی کے پیش نظر صدر، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارت تعلیم کو خط لکھ دیا ہے۔۔۔۔قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔۔۔۔ قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدر، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارت تعلیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بدانتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیارکھوچکی ہے،

برسوں سے جاری بدانتظامی کے باعث انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہوچکی ہیں۔۔۔۔

close