بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) بارش ہوگی یا نہیں؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھنداورسموگ کا امکان۔ تاہم شمال مغربی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردومنفی06 ، لہہ منفی05، گلگت،کالام منفی02 ،ہنزہ اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں