مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ آج بھی ادا نہ ہو سکی

یروشلم (پی این آئی) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو آج بھی مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے دی۔۔۔۔۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونےکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے مسجدِ اقصیٰ میں نماز بالخصوص نمازِ جمعہ مشکل ہو گئی ہے،

نمازیوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔۔۔۔ یروشلم میں مغربی کنارے میں بھی جگہ جگہ رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں وہاں بھی نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے فلسطینی مسجد کے قریب جمع ہو کر سڑکوں پر نماز ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں