تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پنجگور، تربت، آواران، مکران، خضدار، لسبیلہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوکنڈی، خاران، دالبندین، قلات اور گر دو نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں