کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟۔۔ منگل کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دوسری جانب دیر، چترال، کوہستان ، سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،مری ، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں