گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا ہے،اس دوران بلوچستان، پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کاکول11 ،مالم جبہ 9،پشاور (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، بنوں 4، باچا خان ایئرپورٹ، چراٹ ، بالاکوٹ 3، دیر(زیریں 2)، سیدو شریف، مردان ایک، مری11، خانپور 5، ملتان (سٹی 4، ایئرپورٹ 2)، جہلم، کوٹ ادو 4، بھکر، ڈی جی خان 2، راولپنڈی (شمس آباد،چکلالہ 2، کچہری ایک)، اسلام آباد(بوکرا، ایئرپورٹ ایک)، لیہ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، منگلا ایک، گڑھی دوپٹہ 8،راولاکوٹ 6، مظفر آباد(سٹی 4،ائرپورٹ 3)،پسنی 7، لسبیلہ 3 اور ژوب میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں