اسرائیلی حکام کا عرب نیوز چینل کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور

واشنگٹن (آئی این پی )اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے دوران مسلمان اینکرز مہدی حسن، ایمن محی الدین اور علی ویلشی کو اسکرین سے ہٹا دیا۔ان اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور شروع کردیا۔اسرائیلی وزیر مواصلات نے الزام لگایا کہ الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے، اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے، غیر محفوظ علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اسرائیل فلسطین جنگ میں کم از کم 12 صحافیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں