اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگو کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کی موسمی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا
تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بدھ اور جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا جبکہ بالاکوٹ اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباد اور سبی میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں