رات گئے خودکش دھماکہ، متعدد افراد ہلاک، افسوسناک خبر آگئی

موغادیشو (پی این آئی) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں چائے کی دکان پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تر فوجی شامل تھے۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا پارلیمنٹ اور صدر کے دفتر کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا، اس دکان پر اکثر فوجی آتے رہتے تھے۔القاعدہ سے منسلک گروہ الشباب نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں